19 نومبر 2025 - 19:18
دہشت گردوں کی حکمرانی کا نتیجہ؛ نیتن یاہو کی شام میں براہ راست دراندازی

تل ابیب کا اعلان: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، اسرائیلی حکام کے ایک گروپ لے کر شام پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صیونی ریاست کے وزیر اعظم کے دفتر نے آج بدھ کے دن ایک اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ اس ریاست کے وزیر اعظم "بنیامین نیتن یاہو"، وزیر جنگ "اسرائیل کاٹز"، آرمی چیف "ایال زمیر" صیونی ریاست کا داخلی سیکورٹی ایجنسی (شن بیت) کا سربراہ "ڈیوڈ زینی" شام کے جنوبی حصے میں داخل ہوگئے ہیں۔

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سرحدی لائن پار کرنے کے بعد شام کے اس حصے میں پہنچا ہے جس پر شامی حکومت کی کایا پلٹ اور الجولانی کے برسراقتدار آنے کے بعد صہیونی فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔

شام کے باغی کمانڈر "ابو محمد الجولانی" کے برسر اقتدار آنے کے بعد، صہیونی فوج نے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے بہانے شام کی سرحدی علاقوں میں اپنی موجودگی کو وسیع تر کر دیا ہے اور اس ملک کے مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

دہشت گردوں کی حکمرانی کا نتیجہ؛ نیتن یاہو کی شام میں براہ راست دراندازی

بشار الاسد حکومت کے گرنے کے بعد، صہیونی فوج نے شام کی فوجی قوت اور تمام تر چھاؤنیوں اور تحقیقاتی مراکز نیز بری فوج، بحریہ اور فضائیوں کو نیست و نابود کرنے کے بعد، اس وقت سے لے کر اب تک شام کے علاقے میں کئی زمینی کارروائیاں کی ہیں اور اس ملک میں کئی چیک پوسٹس قائم کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha